وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے یکم ستمبر یوم وفات علامہ سید گلاب علی النقوی کی برسی کے موقع پہ تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
ہمارے معلم، مربی اور محسن استاد العلما سماحۃ العلامہ السید گلاب علی النقوی البخاری کی برسی پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ہمیں ان سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے پر فخر ہے ان کے عظیم کردار، حق گوئی اور اخلاص عمل سے حضرات آئمہ اہلبیت اطہار علیہ السلام کی مبارک زندگانی کی جھلک اور خوشبو محسوس ہوتی ہے۔












