24

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس

  • News cod : 23264
  • 08 اکتبر 2021 - 22:46
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس
ایس یو سی پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بلوچستان میں زلزے سے نقصان پر اظہار افسوس کیا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کریں۔ ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ درجنوں مکانات منہدم بھی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23264