وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء 22 دسمبر کو ضلع لیہ کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، شعبہ تبلیغات کے سیکرٹری علامہ سید اظہر عباس شیرازی 22 دسمبر کو ضلع لیہ کے تنظیمی دورہ پر آرہے ہیں، ایس یو سی ضلع لیہ کے مطابق علمائے کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں قافلے کی صورت میں دربار راجن شاہ لایا جائے گا، جہاں وہ خطاب کریں گے اور ظہرانہ دیا جائے گا، جس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی جائے گی۔ علاوہ ازیں دیگر پروگرامات بھی شیڈول میں شامل ہیں۔
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء 22 دسمبر کو ضلع لیہ کا دورہ کرینگے
ایس یو سی ضلع لیہ کے مطابق علمائے کرام کا شاندار استقبال کیا جائیگا، جسکے بعد انہیں قافلے کی صورت میں دربار راجن شاہ لایا جائیگا، جہاں وہ خطاب کرینگے اور ظہرانہ دیا جائیگا، جسکے بعد صحافیوں سے گفتگو کی جائیگی۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=26811












