وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ میں وفد کے ہمراہ آمد پر انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔ علمائے کرام اور شیعہ علما کونسل کے کارکنان کی جانب سے وفد کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے بلند کیے گئے۔ واضح رہے کہ علامہ شبیر حسن میثمی نے گڑھ مہاراجہ میں مدرسۃ القائم کے سالانہ جلسہ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے شریک وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض علی مطھری شامل تھے۔ اجتماع میں علماء کرام، علاقائی عمائدین و عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پہنچایا۔
جھنگ، گڑھ مہاراجہ میں علامہ شبیر حسن میثمی کی آمد پر پرشکوہ استقبال
وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور مولانا فیاض علی مطھری شامل تھے۔ اجتماع میں علماء کرام، علاقائی عمائدین و عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39589












