♥8

جیکب آباد؛ نوجوانوں کی رہبرِ شہید، مجتہدین، علماء اور رہبرِ انقلاب سے عقیدت کا اظہار

  • News cod : 64426
  • 08 اکتبر 2026 - 17:50
جیکب آباد؛ نوجوانوں کی رہبرِ شہید، مجتہدین، علماء اور رہبرِ انقلاب سے عقیدت کا اظہار
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج امت مسلمہ اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا سامنا ہے۔

جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں چند روز قبل بعض افراد کی جانب سے علمائے کرام، ولی فقیہ اور رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شان میں کی جانے والی دل آزاری پر، گزشتہ روز اپنے بزرگوں، معززین شہر اور عمائدین کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ و جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ پہنچ کر اپنی سابقہ غلطی کا اعتراف کیا اور علماء، مراجع اور رہبرِ معظم کے احترام و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر معافی مانگی اور آئندہ یہ غلطی نا دہرانے کا عہد کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بھی اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے ولی فقیہ و رہبرِ معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای شہید، فقیہ اہل بیت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، شہیدِ راہِ اسلام و حسینیت سید حسن نصر اللہ اور تمام علماء و مجتہدین عظام کی عظمت و خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مرکزی امام بارگاہ میں ہونے والی اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی مشیر سید کامران علی شاہ بخاری، ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، جنرل سیکرٹری استاد خادم حسین برڑو، سٹی صدر عمران علی حیدری وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری اللہ بخش میرالی، بزرگ شیعہ رہنما سید مظہر علی شاہ نقوی، ایم ڈبلیو ایم ایمپلائز ونگ کے صوبائی رہنما منصب علی بروہی آئی ایس او کے ضلعی صدر اظہار الحسن اور دیگر تنظیمی و مذہبی شخصیات موجود تھیں۔

معذرت کے لیے آنے والے وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار علی جکھرانی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ مظفر علی رند، ایڈووکیٹ سید علی شاہ اور دیگر معززین نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج امت مسلمہ اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کو اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا سامنا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل فلسطین، لبنان اور خطے کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف جارحیت اور ظلم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ دوسری جانب مکار دشمن پروپیگنڈے اور فتنہ انگیزی کے ذریعے امت مسلمہ اور عاشقان اھل بیت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64426

ٹیگز