4

تیونس میں امریکی سفارت خانے کے گھیراؤ کا مطالبہ، صمود فلوٹیلا پر صہیونی حملوں پر شدید عوامی ردعمل

  • News cod : 62343
  • 02 اکتبر 2025 - 12:06
تیونس میں امریکی سفارت خانے کے گھیراؤ کا مطالبہ، صمود فلوٹیلا پر صہیونی حملوں پر شدید عوامی ردعمل
الہمامی نے مزید کہا کہ غزہ نے دنیا بھر میں عوامی تحریکوں اور مزاحمتی جذبے کو بیدار کیا ہے، اس موقع پر ہمیں صیہونی غاصب حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تیونس کی مزدور پارٹی کے سیکرٹری جنرل حمہ الہمامی نے صہیونی حکومت کی جانب سے عالمی امدادی بیڑے صمود کی کشتیوں پر دھاوا بولنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف فوری عوامی اور سیاسی اقدامات کیے جائیں۔

الہمامی نے مزید کہا کہ غزہ نے دنیا بھر میں عوامی تحریکوں اور مزاحمتی جذبے کو بیدار کیا ہے، اس موقع پر ہمیں صیہونی غاصب حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

تیونس کی مزدور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے امریکہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ واشنگٹن، غزہ میں صیہونی مظالم کا شریک ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ میں تیونس میں امریکی سفارت خانے کے محاصرے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

الہمامی نے مزدور تنظیموں پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو جرم قرار دینے کے لیے فوری طور پر عملی اقدامات کریں، اور کہا کہ تیونس میں یہ مسئلہ ہماری سرگرمیوں کی اولین ترجیح ہے۔

ادھر عالمی بیڑے صمود کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے کئی جہاز ضبط کر لیے ہیں اور متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیڑے کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث کئی کشتیوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، تاہم باقی کشتیاں اب بھی غزہ کے ساحل سے 70 بحری میل کی مسافت پر موجود ہیں اور اپنی راہ پر گامزن ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62343

ٹیگز