ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی جامعۃ الکوثر میں حجۃ الاسلام والمسلمین فدا حسین مطہری سے ان کے جواں سال داماد کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر لاہور حجۃ السلام والمسلمین علامہ محمد افضل حیدری کی عراق میں حجة الإسلام والمسلمين سید عزالدين الحكيم اور آية الله محمد جعفر الحكيم سے ملاقات ہوئی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا۔
قبائلی برادری کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی جانے والی کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
امام رضاؑ نے مناظروں، مجالس اور علمی نشستوں کے ذریعے سے اہلبیتؑ کا ایسا تعارف کروایا کہ لوگ آج تک اہلبیت ؑکو نہیں بھول پائے۔
لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس میں گستاخی کو عالمی جرم قرار دیا جائے۔
ادارۂ حج و زیارات کے عہدیداروں اور کارکنان نے بدھ کی صبح رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حج کو انسانی زندگي کا ستون اور انسان کی انفرادی و اجتماعی زندگي کے مختلف پہلوؤں کے لیے اہم پیغاموں اور تعلیمات کا حامل بتایا۔ انھوں نے تمام عازمین حج خصوصا ایرانی حجاج کی سیفٹی کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے میزبان حکومت سے اسلامی جمہوریہ کا سنجیدہ مطالبہ قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست حجۃ الاسلام سید محمود دعائی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیر اہتمام امام راحل، خمینی بت شکن کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں علماء وطلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس سے وفاق المدارس الشیعہ کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ،مولانا حسن نقوی اور ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے خطاب کرتے ہوئے جلیل القدر انقلابی رہنما کی اسلامی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔