3

وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے ہدف کیلئے یکجا ہوں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

  • News cod : 55251
  • 23 آوریل 2024 - 16:03
وقت آن پہنچا کہ مسلم ریاستیں بڑے ہدف کیلئے یکجا ہوں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
برادر ہمسائیہ اسلامی جمہوریہ کے صدر سمیت وفد کو خوش آمدید، دورئہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئیگی،مسئلہ کشمیر و فلسطین پر ایرانی موقف قابل قدر و لائق تحسین ہے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستانی اور ایرانی عوام قدیم مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں میں جڑے ہیں، صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورئہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام کے رشتوں میں مزید قربت آئے گی، مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان کے بین الاقوامی موقف پر جس طرح ایران نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا وہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے، امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے، مسلم ریاستوں کو آپس کے اختلافات بھلا کر بڑے ہدف کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے، سامراج کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ مہمان ایرانی صدر کو وفد کے ہمراہ پاکستان آمد پر تہنیتی پیغام، آمدہ عالمی وفود کے یوم پر پیغام ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی قوم کی طرف سے معزز مہمان ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیس الساداتی (ابراہیم رئیسی) ، ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر قانون سمیت اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان آمد پر خوش آمدیدکہا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستانی اور ایرانی عوام کے تعلقات قدیم مذہبی ، تہذیبی، ثقافتی اور ہمسائیگی رشتوں پر استوار اور بڑی تاریخ سے وابستہ ہیں۔

انہوں نے آنیوالے عالمی یوم وفود کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایرانی صدر کا سرکاری دورہ ایسے وقت میں ہورہاہے جب خطہ خصوصاً مشرق وسطیٰ ایسی کشیدہ صورتحال سے گزر ہاہے جبکہ ایک طرف فلسطین میں ظالم استعماریت و صیہونیت کے گٹھ جوڑ نے ظلم کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر پرزمینی کیساتھ آئینی یلغار بھی کرچکاہے جبکہ استعماریت کی جارحیت مختلف مسلم ممالک پر کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے ، ایسے حالات میں امہ کے اہم ممالک کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا نہ صرف انتہائی ضروری ہے بلکہ امت مسلمہ کے مسائل کا حل صرف اتحاد میں مضمر ہے، لہٰذا بین الاقوامی وفود کے تبادلوں کو صرف زبانی جمع خرچ پر نہیں بلکہ عملی طور پر آگے بڑھنا چاہیے اس موقع پر انہوںنے ایرانی قیادت خصوصاً ایرانی سپریم لیڈر آیت ا۔۔ العظمیٰ خامنہ ای ، ایرانی حکومت اور عوام جس طرح مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف پرمکمل حامی ہیں اس پربرادر ہمسائیہ ملک کے شکر گزارہونے کیساتھ مسئلہ فلسطین کو جس طرح خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح رکھے ہوئے ہیں لائق تحسین ہے ۔پاکستان سمیت مسلم ریاستوں اور خصوصاً خطے کے ممالک کو امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے خود مختار خارجہ پالیسی اور باہمی احترام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

عالمی یوم کتاب و اشاعت کے یوم پر مشہور عربی شاعر المتنبی کے شعر ”وَخَیرْجَلِیس فِی الزَّمَانِ کِتَاب”کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا میں کتاب بہترین ہم نشیں ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55251

ٹیگز