1

ملائیشیا سے اسرائیلی شہری فوری طور پر ملک بدر کیے جائیں گے

  • News cod : 64385
  • 18 جولای 2026 - 22:29
ملائیشیا سے اسرائیلی شہری فوری طور پر ملک بدر کیے جائیں گے
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، اسرائیلی شہری ملک بدر، ملائیشیا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں رکھتا،

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اگر ملائیشیا میں کہیں بھی اسرائیلی شہریوں کی شناخت ہو جاتی ہے تو ہمارے اسرائیلی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ملائیشیا سے نکال دیا جائے گا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ اگر ملک میں کوئی اسرائیلی شہری پایا گیا تو اسے فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ یہ بیان ملائیشیا کے صوبہ جوہر میں اسرائیلی شہریوں کی موجودگی سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات کے بعد دیا گیا۔

انور ابراہیم نے کہا: تمام متعلقہ سکیورٹی ادارے ان اطلاعات کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری ملائیشیا میں موجود ہیں۔ ہم اس معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں اور ایسی کسی بھی چیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کسی اسرائیلی شہری کی موجودگی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ملک بدر کر دیا جائے گا کیونکہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا: اس معاملے کی تحقیقات متعلقہ اداروں کے سپرد ہیں اور حکومت اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں برتے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صوبہ جوہر کے فاریسٹ سٹی میں ایک بین الاقوامی ادارے کی سرگرمیوں میں اسرائیلی شہریوں کے مبینہ کردار کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ملائیشیا کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو خصوصی اجازت کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں رکھتا اور اسے بطور ریاست تسلیم نہیں کرتا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64385

ٹیگز