3

اقبالؒ کے فلسفہِء خودی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

  • News cod : 55206
  • 21 آوریل 2024 - 17:55
اقبالؒ کے فلسفہِء خودی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات پر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

وفاق ٹائمز، وزیراعظم شہباز شریف نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات پر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار و تعلیمات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ نوجوان ان کی خصوصی توجہ کا مرکز تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی قربانیوں، ان کی عظمت اور اپنی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اقبالؒ نے نوجوانوں جہد مسلسل کی تعلیم دی اور ان کو مسلمانوں کے تابناک ماضی سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں علم و تحقیق کی منازل طے کرنے کی تلقین کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفہِء خودی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان کے خودی کے فلسفے کو اپناتے ہوئے انسان کامل بنا جا سکتا ہے۔ ان کے فلسفے اور تعلیمات پر نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں آج بھی جدید جامعات میں تحقیق کی جا رہی ہے۔ فارسی اور اردو زبانوں میں ان کا کلام اور تحریریں آج بھی پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے برِ صغیر پاک و ہند میں ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھا جسے قائداعظم اور مسلم لیگ کے دیگر رہنماؤں نے شبانہ روز محنت سے شرمندہء تعبیر کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55206