ابتدائ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1967میں مدرسہ باب النجف جاڑا ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہوگئے اور استاذالعلماء علامہ غلام حسن نجفی صاحب قبلہ مرحوم اعلی اللہ مقامہ سے دینی تعلیم حاصل کی اور 1971 میں فاصل عربی کا امتحان پاس کیا
شہید آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم (1962ء-2024ء) ایران کے شہر تبریز کے امام جمعہ اور صوبہ مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم سید علی حسینی خامنہ ای کے نمایندے تھے۔ آل ہاشم مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دورے میں مشرقی آذربائیجان کے عوام کی نمایندگی کی۔ اس کے علاوہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے عقیدتی امور کے شعبے میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے اپنی والدہ مرحومہ کی مجلس ترحیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو کسی اخلاق اور انسانی اقدار پر یقین نہیں رکھتا اور نازیوں سے بھی بدتر ہے۔
ابراہیم رئیسی مورخہ 14 دسمبر سنہ 1960ء کو مشہد کے محلہ نوغان میں پیدا ہوئے۔ ان کا سلسلہ نسب ماں اور باپ دونوں کی طرف سے زید بن علی تک پہنچتا ہے۔ انہوں نے مشہد میں مدرسہ علمیہ نواب سے اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیا اور سنہ 1975ء میں قم آئے اور حوزہ علمیہ قم میں اپنی تعلیم کو جاری رکھا
صوبہ مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم کے نمائندے اور امام جمعہ آیت اللہ آل ہاشم بھی صدر رئیسی کے ہمراہ تبریز واپسی کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے امامیہ سادات و عزادار کونسل خیبر پختونخواہ پشاور کے وفد نےملاقات کی ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک پیغام میں علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
پاکستان کے معروف عالم دین ڈاکٹر بشوی نے حسینیہ جماران تہران میں بین الاقوامی علمی تخصصی نشست میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج اسرائیل مردہ باد کا نعرہ ایک عالمی شعار میں بدل گیا ہے، کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگایا۔
حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی کی نماز جنازہ کل 18مئی بروز ہفتہ شام 5:30 بجے آبائی گاؤں چاہ پیر بخش والا تحصیل علی پور میں اداء کی جائے گی۔
حجت الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی 1937 میں تحصیل علی ضلع مظفر گڑه کے ایک آبائی گاوں چاہ پیر بخش والا میں سید الاعلام پیر سید غلام سرور نقوى مرحوم کے گھر پیدا هوئے آپ کے والد ایک دین دار اور انتہائی سادگی پسند شخصیت کے مالک تھے۔