علامہ سید عالم موسوی شہید کی ملی و قومی حوالوں سے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، قائد ملت جعفریہ پاکستان
دنیا کی فانی حقیقت اور انسان کا یہاں عارضی قیام ہمیں ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ زندگی مختصر ہے اور ہر فرد کو ایک نہ ایک دن اس دنیا سے رخصت ہونا ہے۔ مگر کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی وفات/شہادت محض ایک فرد کے جانے کی نہیں، بلکہ ایک عہد کے خاتمے کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ عالم اسلام سرطانی غدے صیہونیزم کی نابودی کا مشاہدہ کرے گا۔
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ علامہ شیخ محسن نجفیؒ نے بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے ایک پیغام میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مدرسہ الامام المنتظر کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی نے علامہ شیخ محسن نجفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیئنر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن، استاد العلما شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اسلام کے تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لئے ایک عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں، کرمان میں ہونے والے بم دھماکے یقینا دشمن کی شکست کا واضح اعلان ہے، ہمیشہ بزدل دشمن کا یہی وطیرہ رہا ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں نینوی میں کلڈین کیتھولک کمیونٹی کے پادریوں کے وفد کا خیر مقدم کیا۔
بزرگ عالم دین آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی نے آیت اللہ اعرافی کے نام ایک پیغام میں مقاومتی محاذ کے لیے ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی بصیرت نے مغربی سیاست کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔