21سپتامبر
ایران کا دیگر ممالک میں کوئی فوجی اڈہ نہیں، البتہ معنوی موجودگی نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایران کا دیگر ممالک میں کوئی فوجی اڈہ نہیں، البتہ معنوی موجودگی نے امریکا کو وحشت زدہ کردیا ہے، رہبر معظم انقلاب اسلامی

دفاع مقدس کے سرگرم کارکنوں سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہمہ گير بھرپور دفاع کی وجہ سے ملک بڑی حد تک ممکنہ فوجی حملوں سے محفوظ ہوگيا ہے اور جیسا کہ ہم نے دیکھا بارہا کہا گيا کہ فوجی آپشن میز پر ہے لیکن وہ آپشن میز سے ہل بھی نہیں پایا کیونکہ دشمن، جنگ میں ایرانی قوم کو پہچان چکے تھے اور جانتے تھے کہ وہ کسی حرکت کی شروعات تو کرسکتے ہیں لیکن اسے ختم ایرانی قوم ہی کرے گی۔

24می
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ علمیہ جامعہ المنتظرماڈل ٹاون میں عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ کاروان حج المنتظر کے زیر اہتمام ورکشاپ میں عازمین حج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

23می
سانحہ گلگت بلتستان کو تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج بھی سینکڑوں مظلوم انصاف کے متلاشی ہیں،علامہ سید ساجد علی نقوی

سانحہ گلگت بلتستان کو تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج بھی سینکڑوں مظلوم انصاف کے متلاشی ہیں،علامہ سید ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد امہ کی طاقت کیساتھ شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے۔

23می
حضرت معصومہ (س) کی برکت سے آج قم تعلیمات اہل بیت (ع) کو دنیا بھر تک پہنچانے کا مرکز بن گیا ہے،آیت اللہ کعبی

حضرت معصومہ (س) کی برکت سے آج قم تعلیمات اہل بیت (ع) کو دنیا بھر تک پہنچانے کا مرکز بن گیا ہے،آیت اللہ کعبی

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: آج شہر قم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی برکت سے دنیا بھر میں اہل بیت علیہم السلام کے علم و معارف کو پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔

15می
آیت اللہ العظمیٰ صافی (رح) کی نگاہ سے ہندوستانی شیعوں کا مقام

آیت اللہ العظمیٰ صافی (رح) کی نگاہ سے ہندوستانی شیعوں کا مقام

حوزه علمیه قم کے استاد نے شیعہ وقف کونسل ہندوستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، اوقاف اور اس کے احیاء پر توجہ دینے کو بہت ضروری قرار دیا اور کہا کہ وقف کرنے والے اور اوقاف اہل بیت (ع) کی ثقافت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور آج یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم ان اوقاف کی حفاظت اور وقف کرنے والوں کی نیت کے مطابق درست عمل کریں۔

15می
طلباء اپنے دروس کی تعطیل کر کے مکتبِ امام جعفر صادق (ع) کی ترویج کریں

طلباء اپنے دروس کی تعطیل کر کے مکتبِ امام جعفر صادق (ع) کی ترویج کریں

حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: طلباء اور فضلاء امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں اپنے دروس کی چھٹی کر کے مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کی ترویج کریں۔ اگر طلباء نے یہ عظیم کام کیا تو دروس میں غیر حاضر ہونے کی وجہ سے ان کا عذر قابل قبول ہو گا۔

15می
خدمتِ خلق اسلامی مکتب کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے

خدمتِ خلق اسلامی مکتب کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سرپرست نے کہا: ہلال احمر ایک خدمتگزار ادارہ ہے جو مشکل کے وقت ضرورت مندوں کی پناہ گاہ بن جاتی ہے۔

09می
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے سانحہ پاراچنار کی شدید مذمت

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے سانحہ پاراچنار کی شدید مذمت

مرکزی دفتر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف کا پاراچنار میں اساتذہ پر ہوئے دہشت گردانہ و مجرمانہ حملے پر اپنے ایک بیان میں مذمت کی ہے۔

09می
جامعۃ المصطفی اور حرم حضرت فاطمه معصومه کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق

جامعۃ المصطفی اور حرم حضرت فاطمه معصومه کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق

اجلاس میں، جامعۃ المصطفیٰ کے ایران اور دیگر ممالک میں زیر تعلیم طلباء کی جانب سے عشرۂ کرامت کیلئے مختلف اشعار اور منقبت نیز جامعہ المصطفی کے طالب علموں کے ذریعے مختلف ممالک کیلئے زیارت نیابتی کا زمینہ فراہم کرنے سمیت ثقافتی اور تحقیقی شعبوں میں جامعہ المصطفی کے ساتھ تعاون کے موضوع پر نیز اتفاق ہوا ہے۔

09می
حوزہ علمیہ قم کے بعد سب سے بڑا علمی مرکز حوزہ پاکستان ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

حوزہ علمیہ قم کے بعد سب سے بڑا علمی مرکز حوزہ پاکستان ہے، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

انہوں نے پاکستان میں موجود دینی مدارس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حوزہ علمیہ قم کے بعد سب سے بڑا علمی مرکز حوزہ پاکستان ہے۔ اس وقت پاکستان میں 616 شیعہ مدارس ہیں جن میں تقریبا 21 ہزار طلبہ دینی علوم کی تعلیم حاصل کرنے میں مشغول ہیں۔