دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں، جنرل باقری
دفاع مقدس کے سرگرم کارکنوں سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہمہ گير بھرپور دفاع کی وجہ سے ملک بڑی حد تک ممکنہ فوجی حملوں سے محفوظ ہوگيا ہے اور جیسا کہ ہم نے دیکھا بارہا کہا گيا کہ فوجی آپشن میز پر ہے لیکن وہ آپشن میز سے ہل بھی نہیں پایا کیونکہ دشمن، جنگ میں ایرانی قوم کو پہچان چکے تھے اور جانتے تھے کہ وہ کسی حرکت کی شروعات تو کرسکتے ہیں لیکن اسے ختم ایرانی قوم ہی کرے گی۔
مدرسہ امام خمینیؒ قم کے شعبہ علوم فنون قرآت کے سربراہ اور نامور قرآنی استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ اصیل رضوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ جتنے ترجمہ قرآن کے اردو زبان میں ہوئے ہیں کسی اور زبان میں نہیں ہوئے لیکن جو تحقیقات اور علمی کام گذشتہ علماء نے کیا ہے اس کو آج کل کے زمانے کے مطابق اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ ان عالمی مستکبر ممالک کی غلامی چھوڑ کر خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر آزادی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔
الخوئئ فاؤنڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے جامعۃ الکوثر کا دورہ کیا جس کی سربراہی آیۃ اللہ العظمی سید ابوالقاسم الخوئی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین السید عبد الصاحب خوئئ کر رہے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان میں دو سو بیس پیداواری مراکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جس طرح مسلح افواج نے میزائل بنا کر دنیا کو حیرت زدہ کیا اسی طرح سے صنعتی مراکز کا افتتاح ملک کی طاقت میں اضافے کا ذریعہ بنے گا۔
مشاورتی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ تجویز پیش ہوئی کہ پندرہ جولائی کو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اور تیرہ جون کو صوبائی ذمہ داران کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد ہوگا۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ آج پاکستان سیاسی، عدالتی،پارلیمانی ، انتظامی اور مالی لحاظ سے بھی بحران کا شکار ہے۔ اکثر لوگ خط غربت سے انتہائی نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
اتحاد امت فورم پاکستان کے وفد سے گفتگو میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کا رویہ تشویشناک اور افسوسناک ہے، آئمہ اطہار کی شان میں گستاخی کسی طور بھی قبول نہیں کی جائے گی
تہران میں ہونے والی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام روح اللہ خمینیؒ کی 34ویں برسی کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای خطاب فرمائیں گے۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔