ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی فوج کے لیے عوام کے دلوں میں گہری عقیدت ہے اور اپنی جانفشانی اور قربانی کے ذریعے ملک کی حاکمیت اور سلامتی کے تحفظ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی آرمی کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج ملک کے اقتدار، سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج عوام کے دلوں میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور اپنی جانفشانی و ایثار سے ہمیشہ ملک کی تمامیت ارضی اور سلامتی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔
قالیباف نے مزید کہا کہ فوج کے کمانڈرز اور بہادر جوان ہر جگہ حاضر رہے جہاں ملک کو خطرہ لاحق ہوا، خواہ وہ جنگیں ہوں یا قدرتی آفات۔ ایسے بہادر اور شجاع فوجی جوان کسی بھی قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور ایرانی عوام ان پر ناز کرتے ہیں۔
انہوں نے مسلح افواج کے شہداء جنرل موسوی، جنرل صیادشیرازی، جنرل قرنی، جنرل نامجو، جنرل نصیرزاده اور دیگر شہداء کے قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادری اور ایثار کی داستانیں ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہیں گی۔
قالیباف نے انقلاب اسلامی کے ابتدائی مہینوں سے لے کر 8 سالہ دفاعی جنگ، 12 روزہ جنگ اور حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت تک ایرانی فوج کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ فوج نے دشمن کے حوصلے پست کیے، عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر شہید دیے، لیکن ذرا سا بھی ملک کا خاک دشمن کو نہ دیا اور اس سرزمین کی سلامتی، عزت اور آبرو کی محافظ بنی رہی












