سانحہ چلاس کے مجرموں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے، انجمن امامیہ بلتستان
مدرسہ امام المنتظر قم میں محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پشاورکی امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
3 شوال المکرم بروز پیر؛ حوزه علمیه المہدی کراچی پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام محمد سلیم کی جانب سے رمضان المبارک میں صوبۂ سندھ اور کراچی شہر میں تبلیغی فرائض سرانجام دینے والے مبلغین کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب، حوزه علمیه المہدی میں منعقد ہوئی۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ قرآن مجید نور ہے۔خود قرآن کہتا ہے میرے ذریعہ سے تذکیہ نفس ہوتا ہے ،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔ قرآن کتاب زندگی ہے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین انجم کی رحلت پر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام سید احمد رضوی نے گہرے رنج و غم اظہا کیا ہے۔
مراجع تقلید کی جانب سے (ایران میں رہنے والوں کے لئے) رمضان المبارک 1444ھ کی زکوۃ فطرہ کی مقدار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایرانی دینی مدارس کے سربراہ نے کہاکہ ہمیں دور حاضر میں عدل و انصاف جیسے اہم مسئلے کی طرف توجہ دینی چاہیے جس کی بعض ممالک بالکل بھی رعایت نہیں کی جاتی، یہی وجہ ہے کہ ہمیں بے عدالتی اور نا انصافی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اپیل کی ہے کہ چاند نظر آنے کی صورت میں جامعتہ المنتظر، جامعتہ الکوثر اور دفتر قائد ملت جعفریہ میں اطلاع دی جائے۔
مسلح افواج کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے فرمایا کہ حضرت علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق مسلح افواج ملک کا مضبوط حصار ہیں۔ اپنی اس حیثیت کی وجہ سے مسلح افواج کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے پیغام میں کہاکہ روایات کی رو سے امام زمان عج اور انکے مخلص و باوفا انصار بیت المقدس کو یہودیوں اور سفیانیوں سے آزاد کروائیں گے۔