6

طلباء اپنے دروس کی تعطیل کر کے مکتبِ امام جعفر صادق (ع) کی ترویج کریں

  • News cod : 48122
  • 15 می 2023 - 13:22
طلباء اپنے دروس کی تعطیل کر کے مکتبِ امام جعفر صادق (ع) کی ترویج کریں
حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: طلباء اور فضلاء امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں اپنے دروس کی چھٹی کر کے مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام کی ترویج کریں۔ اگر طلباء نے یہ عظیم کام کیا تو دروس میں غیر حاضر ہونے کی وجہ سے ان کا عذر قابل قبول ہو گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہما السلام کی علمی میراث کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بیشترین احادیث ان دو اماموں کے زمانے میں ہی ان کے شاگردوں تک پہنچی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ہم تک 40 ہزار کے قریب احادیث پہنچی ہیں۔

سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: امام محمد باقر علیہ السلام سے بھی 20 ہزار احادیث ہم تک پہنچی ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: بحارالانوار، وسائل الشیعہ، کافی اور دیگر احادیث کی کتب میں آپ کو کوئی ایسا باب نہیں ملے گا کہ جس میں حضرت امام محمد باقر اور امام جعفر صادق علیہما السلام کی احادیث موجود نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کو رئیسِ مذہب اس لیے کہا جاتا ہے کہ ان کی احادیث کے ذریعہ ہی مذہب کی ترویج اور تبیین ہوئی۔ ورنہ اصل مذہب قرآن مجید اور وحی الٰہی کے ذریعے بیان ہو چکا تھا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: اگر آج بھی امام جعفر صادق علیہ السلام اور دیگر ائمہ کی تعلیمات کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو دنیا والے اس کے خریدار ہیں۔ اگر اس سلسلے میں کوتاہی ہوئی ہے تو وہ ہم سے ہوئی ہے۔ وگرنہ کلام اہل بیت علیہم السلام میں دنیا کو اپنی طرف جذب کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے طلباء کی ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر طلباء اور فضلاء حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں اپنے دروس سے چھٹی کر کے مکتبِ امام صادق علیہ السلام کی ترویج و تبلیغ دین کے لئے نکلیں تو ان کے دروس میں غیر حاضر رہنے کا ان کے پاس معقول عذر ہو گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48122