3

شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ کی وفات پر ایرانی صدر کا اظہارِ تعزیت

  • News cod : 55279
  • 27 آوریل 2024 - 14:14
شہید مصطفیٰ خمینی کی اہلیہ کی وفات پر ایرانی صدر کا اظہارِ تعزیت
ایرانی صدر نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری کی بیٹی اور آیت اللہ شہید سید مصطفٰی خمینی کی اہلیہ کی وفات پر، امام خمینی اور حائری خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کی ہے۔

وفاق ٹائمز، حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں خانم معصومہ حائری کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر و سلامتی کی دعا کی اور کہا کہ مرحومہ و مغفورہ نے اپنی عمر کے آخری ایام تک صبر اور خلوص سے اپنے شہید ہمسر کے ارمانوں کا پاس رکھا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آیت اللہ شیخ مرتضیٰ حائری کی بیٹی اور شہید جلیل القدر آیت اللہ سید مصطفیٰ خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی اہلیہ خانم معصومہ حائری کے فقدان کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا۔ میں مرحومہ و مغفورہ کے فقدان پر امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ اور حائری خاندان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔

سید ابراہیم رئیسی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55279

ٹیگز