وفاق ٹائمز، یوم اساتذہ کے موقع پر ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اساتذہ اور ثقافتی شعبے میں سرگرم افراد نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم نے ملکی نظام تعلیم کے حوالے سے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا اور تعلیم کی اہمیت اور اساتذہ کے مقام اور وظائف بیان کئے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دنیا بھر میں طلباء کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی تحریکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو “مردہ باد امریکہ” اور “مردہ باد اسرائیل” کے نعرے کی حقیقت سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔












