2

وزیراعظم کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات

  • News cod : 55296
  • 28 آوریل 2024 - 12:43
وزیراعظم کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات ہوئی ہے۔

وفاق ٹائمز، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات دورہ سعودی عرب کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں آئی ڈی بی کی معاونت کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان میں آئی ڈی بی کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55296