9

سربراہ وفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

  • News cod : 47554
  • 24 می 2023 - 19:52
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ایران کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ جامعۃ المنظر پہنچنے پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سمیت اساتید اور طلاب نے پرتباک استقبال کیا۔

بزرگ عالم دین آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے ملک واپس پہنچتے ہی جامعتہ المنتظر میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے ایران میں جامعتہ المنتظر پاکستان کی برانچوں کے انتظامی امور کے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی اور حوزہ علمیہ سمیت ایران کے اعلیٰ دینی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

قم میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ قم (س) اور مشہد المقدس میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے شرف یاب ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47554