♥7

اسرائیلی فوج کے ایک تہائی ٹینک ناکارہ ہوچکے ہے

  • News cod : 64703
  • 25 نوامبر 2026 - 16:41
اسرائیلی فوج کے ایک تہائی ٹینک ناکارہ ہوچکے ہے
اسرائیلی فوج کے ایک تہائی ٹینک ناکارہ، صہیونی مختلف فوجی آلات اور پارٹس کی دوبارہ مرمت، صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت،

عبری زبان میں شائع ہونے والے صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے فاش کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوج کے پاس موجود ٹینکوں کے ذخیرے کا 30 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔ اس اخبار کے مطابق یہ بڑا نقصان غزہ میں زمینی فوجی جارحیت کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ اس اخبار میں پہلی بار شائع ہونے والے صیہونی فوج کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ جنگ کے دوران نقصان کا شکار ہونے والی فوجی گاڑیوں میں سے کم از کم 900 کی تعمیر نو انجام دی ہے اور انہیں دوبارہ زیر استعمال لے آئی ہے۔ اسی طرح یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تعمیر نو ہونے والی فوجی گاڑیاں نقصان کا شکار ہونے والی کل گاڑیوں کا 82 فیصد ہیں جن میں 9600 سے زیادہ بلڈوزر بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جنگ میں تباہ ہونے والے 17 ہزار مختلف فوجی آلات اور پارٹس کی دوبارہ مرمت کی ہے یا انہیں خریدا ہے جبکہ 16 ہزار سے زیادہ انفنٹری کے پارٹس بھی دوبارہ بنائے ہیں یا خریداری کر کے نصب کیا گیا ہے۔ صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کے مطابق ان تمام کوششوں کے باوجود صیہونی فوج کے پاس موجود ٹینکوں کے ذخیرے کا 30 فیصد حصہ بالکل ناکارہ ہو ناقابل استعمال ہو چکا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64703

ٹیگز