6

حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  • News cod : 47540
  • 24 می 2023 - 18:27
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں حج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظرماڈل ٹاون میں عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ کاروان حج المنتظر کے زیر اہتمام ورکشاپ میں عازمین حج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعہ المنتظرماڈل ٹاون میں عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ کاروان حج المنتظر کے زیر اہتمام ورکشاپ میں عازمین حج میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

علامہ محمد افضل حیدری اور مولانا باقر گھلو نے ورکشاپ کی دو نشستوں میں حج کے فضائل ، اہمیت ، فلسفہ ،اور مناسک حج کی ادائیگی کا طریقہ کار بیان کیااورعملی طور پر سکھایا۔ ورکشاپ میں احرام باندھنے اور طواف کعبہ کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ ان امور سکھانے کے لئے خانہ کعبہ کا ماڈل، علی مسجد کے اندر علامتی طور پر صفا و مرویٰ کے درمیان سعی کے لئے بھی جگہ بنائی گئی تھی۔ عازمین حج کوسعودی عرب میں حج کے دوران رہائش کے انتظامات اور سفر ی مشکلات بارے بھی بتایا گیا اور زوردیا گیا کہ اللہ کی راہ میں سفر میں آنے والی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہوگا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے ایام بارے بھی بریفنگ دی گئی اور زوردیا گیا کہ ہم دوسرے ملک میں جا رہے ہیں ،اپنے قیام کے دوران وطن عزیز پاکستان کی عزت و ناموس کا خیال رکھیں، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ملک کے وقار پر حرف آئے۔

ورکشاپ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد افضل حیدری نے کہاحج ایک اجتماعی عبادت ہے ۔ اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کے ذریعے دنیا کو حج کی دعوت دی کہ وہ خانہ خدامیں حاضری دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال حج کے موقع پر پوری دنیا سے مسلمان اکٹھے ہوتے ہیں ۔ یہ بنیادی طور پر مسلمانوں کا عالمی اجتماع ہے جس سے اسلام کے ماننے والوں کی عوامی قوت کا اظہار ہوتا ہے اور دوسرے مذاہب کو پیغام ملتا ہے ۔اس موقع پر حج کے دوران پیش آنے والے انتظامی اموربارے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔ تربیتی ورکشاپ میں ڈائریکٹوریٹ آف حج کے نمائندے تفضل بخاری اور ضامن علی نے بھی شرکت کی اور تربیت کے انداز کو سراہا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47540