13

مشہد، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس مشہد، صوبہ خراسانِ رضوی میں 15 ممالک کے نمائندوں کی شرکت 

  • News cod : 63363
  • 06 دسامبر 2025 - 13:28
مشہد، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس مشہد، صوبہ خراسانِ رضوی میں 15 ممالک کے نمائندوں کی شرکت 
 اجلاس میں ایشیا بھر سے 15 پارلیمانی وفود شریک ہوئے ، جن میں پاکستان آذربائیجان، بحرین، کمبوڈیا، چین، قبرص، لبنان، فلسطین،، قطر، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان شامل ہیں

پاکستان کی نمائندگی کے لئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اجلاس میں شریک ہوئے

 اجلاس میں ایشیا بھر سے 15 پارلیمانی وفود شریک ہوئے ، جن میں پاکستان آذربائیجان، بحرین، کمبوڈیا، چین، قبرص، لبنان، فلسطین،، قطر، روس، سعودی عرب، تاجکستان، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان شامل ہیں۔

سیاسی کمیٹی نے اس بین الاقوامی اجلاس میں نو قراردادوں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے ایک خصوصی سیشن بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ قراردادوں میں مختلف موضوعات شامل تھے، جن میں پارلیمان کا اچھے طرزِ حکمرانی کے فروغ میں کردار، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا، ایشیا میں خوشحالی کو فروغ دینا، اور ایشیائی حکومتوں و پارلیمان کے درمیان ترقی و تعاون کی حوصلہ افزائی شامل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63363