3

ایرانی وزیر خارجہ کی دہلی میں برکس اجلاس میں شرکت، 6 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

  • News cod : 64181
  • 14 می 2026 - 17:02
ایرانی وزیر خارجہ کی دہلی میں برکس اجلاس میں شرکت، 6 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
 ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی گذشتہ شب ایک وفد کے ہمراہ برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے، عراقچی کی ان ملاقاتوں میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیام جے شنکر، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، مصر، برازیل، جنوبی افریقہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ شامل ہیں،

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی سفارتی مصروفیات شروع کر دی ہیں۔ اس دوران وہ خطاب کے علاوہ ہندستان، روس، مصر، برازیل، جنوبی افریقہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی گذشتہ شب ایک وفد کے ہمراہ برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچے۔ اجلاس کے دوران وہ خطاب کریں گے اور اس موقع پر متعدد ہم وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

عراقچی کی ان ملاقاتوں میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیام جے شنکر، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، مصر، برازیل، جنوبی افریقہ اور کیوبا کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی قومی سلامتی مشاورت آجیت دوبھال سے بھی ان کی خصوصی ملاقات ہوگی۔

دہلی میں منعقدہ برکس اجلاس دو روزہ ہے جو جمعرات اور جمعہ کو ہندوستان کی صدارت میں ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کا مرکزی موضوع علاقائی استحکام، کثیرالجہتی تعاون اور معاشی مضبوطی ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64181

ٹیگز