10

محورِ مقاومت نے اسرائیل کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں ہی گھیر لیا ہے، آیت اللہ اعرافی

  • News cod : 55164
  • 15 آوریل 2024 - 16:11
محورِ مقاومت نے اسرائیل کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں ہی گھیر لیا ہے، آیت اللہ اعرافی
حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: دنیا کے مستکبروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ان سے دوبارہ غلطی ہوئی تو غیور ملتِ اسلامیہ کی یہ ضربیں اور بھی کاری اور زیادہ شدید ہوں گی۔

وفاق ٹائمز، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے مدرسہ علمیہ فیضیہ قم میں منعقدہ ایک اجتماع میں “وعدہ صادق”(سچا وعدہ) کے نام سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے صہیونیوں پر کئے جانے والے حملوں اور آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا: سپاہ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کی جانب سے مجرم صیہونیوں پر کڑی ضرب نے اسرائیل کا کھوکھلا پن آشکار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا: آج تمام اسٹریٹیجیز اور اندازے بدل چکے ہیں اور محورِ مقاومت نے اسرائیل کو اپنے مقبوضہ علاقوں میں ہی گھیر لیا ہے اور یہ امت اسلامیہ کا افتخار ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: آج اسرائیل فلسطینی مقبوضہ علاقوں کے اندر محصور ہو چکا ہے۔ آج اس مجرم اور معصوم بچوں کے قاتل صیہونی ظالموں کو مقاومتی محاذ کے راکٹوں اور ڈرونوں نے آ گھیرا ہے اور یہ عظیم قیام اور آتش فشاں جاری رہے گا اور مجرم صیہونیوں کو سرکوب کرتا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا: آج کا دن امت اسلامیہ کی فتح اور دشمنوں کی شکست کا دن ہے۔ آج دنیا کی تمام اندازے اور حساب کتاب بدل چکے ہیں اور دنیا میں ایک نئی طاقت نے جنم لیا ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی اب دنیا کے حکمران نہیں رہے۔ ہم اپنی بہادر فوج کو شاباش پیش کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: دنیا کے مستکبروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر ان سے دوبارہ غلطی ہوئی تو غیور ملتِ اسلامیہ کی یہ ضربیں اور بھی کاری اور زیادہ شدید ہوں گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55164