5

پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 55312
  • 29 آوریل 2024 - 12:11
پاکستان اور ایران کا دہشت گردی کے ناسور کو مل کر ختم کرنے کا فیصلہ
ایران اور پاکستان نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک نے لائزون افسران کا تقرر کر دیا ہے جو اسی ہفتے میں ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے۔

وفاق ٹائمز، ایران اور پاکستان نے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے مشترکہ کاوشوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک نے لائزون افسران کا تقرر کر دیا ہے جو اسی ہفتے میں ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے دونوں اطراف کرنل لیول کے افسران کا تعین کیا گیا ہے جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے سے انٹیلی جنس شئیرنگ کر سکیں گے جب کہ خطے سے دہشت گردی کی روک تھام کےلئے پاکستان چین اور ایران کے درمیان مذاکرات کی ہونے والے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55312

ٹیگز