علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کیجانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ کے امام جمعہ اور بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی انتقال کر گئے ہیں۔ علامہ جمعہ اسدی کوئٹہ میں جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل تھے۔
جنہوں نے بے شمار خدمات سرانجام دی تھیں۔ علامہ جمعہ اسدی نے شہر میں امام خمینی ہسپتال، شہید محمد منتظری لائبریری کے قیام اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں مساجد کی تعمیر سمیت متعدد طریقوں سے اپنی پوری زندگی دین اسلام، تعلیم و تربیت، خدمت خلق اور ملت جعفریہ کی خدمت کے لئے وقف کیا۔
علامہ جمعہ اسدی کی رحلت پر علمائے کرام، سیاسی و سماجی حلقوں، سیاسی کارکنان اور مختلف طبقات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔












