3

ایران اور روس کا جوہری تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • News cod : 62489
  • 09 اکتبر 2025 - 14:14
ایران اور روس کا جوہری تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایران اور روس کے درمیان چھوٹے جوہری پلانٹس اور 1250 میگاواٹ کے چار ری ایکٹرز کی تعمیر پر 25 ارب ڈالر کا معاہدہ، 20 سالہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت جوہری شعبے میں نئی پیش رفت کا آغاز

ایران اور روس نے پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی اور روسی جوہری ادارے روس ایٹم کے نائب سربراہ نیکولائی اسپاسکی کے درمیان تہران میں اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں فریقین نے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر لز کی تعمیر سمیت جوہری تعاون کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں ایران-ہرمز نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، جس کے تحت 1,250 میگاواٹ کے چار جوہری ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

ایٹمی توانائی کے ادارے کے مطابق، ملاقات کے دوران دونوں اعلی اہلکاروں نے جاری جوہری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات میں یہ طے پایا کہ روس ایٹم کے ڈائریکٹر جنرل الیکسی لیخاچیف جلد ایران کا دورہ کریں گے تاکہ بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے یونٹ 2 اور 3 کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لے سکیں، جو روسی تعاون سے جنوبی ایران میں تعمیر کیے جارہے ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62489