نوگانواں سادات کی دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں ہفتہ وار درس اخلاق کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں جامعہ کے استاد حجت الاسلام و المسلمین مولانا پیغمبر عباس عابدی نے طلاب کو اخلاق کی اہمیت بتائی۔
پیغمبرِ اِسلام (ص) کی بعثت کا مقصد ہی اخلاق تھا، مولانا پیغمبر عباس عابدی
استادِ اخلاق نے طلباء کو تحصیل علم اخلاق اور للاہیت پر زور دیا اور تحمل و صبر کی نصیحت بھی کی۔
مولانا عابدی نے طلباء کو سچ بولنے اور وعدہ کو پورا کرنے پر بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنی بعثت کا مقصد ہی اخلاق بتایا ہے۔ استاد نے درس اخلاق کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ جامعہ المنتظر میں ہر ہفتہ بروز بدھ درس اخلاق کا اہتمام ہوتا ہے۔ درس اخلاق میں تمام طلاب سمیت اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
آخر میں جامعہ کے مدیر حجت الاسلام مولانا قرت العین مجتبیٰ عابدی نے طلباء کو درس اخلاق کی تشویق دلائی اور ان کی شرکت پر حوصلہ افزائی بھی کی۔