گزشتہ چند گھنٹوں سے آن لائن پلیٹ فارمز پر جنرل قآنی کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی تھیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
مبصرین کے مطابق، یہ بات ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے کہ دشمن قوتیں جنرل قآنی کی عسکری اور سیاسی محاذوں پر مؤثر اور کلیدی کردار سے شدید خوفزدہ ہیں۔ جنرل قآنی سے دشمن کا یہ خوف ہی انہیں مسلسل نفسیاتی جنگ کے استعمال پر مجبور کر رہا ہے۔
دشمن کی حکمت عملی یہ ہے کہ وہ کبھی جھوٹے الزامات کا سہارا لیتا ہے اور انہیں جاسوس قرار دے کر مزاحمتی محور میں ان کی قیادت اور کردار پر اعتماد کو ختم کرنے کی سازش کرتا ہے، اور کبھی ان کی جھوٹی شہادت کی خبریں پھیلا کر مزاحمتی بلاک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرتا ہے۔
تاہم، جنرل قآنی مکمل طور پر محفوظ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بدستور انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح کی جھوٹی خبروں کی تشہیر دشمن کی مایوسی اور کمزوری کا کھلا اظہار ہے