جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ذیلی ادارے مکاتب اثنا عشریہ شعبۂ مکاتب کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا؛ ان مقابلوں سے قبل تحصیل اور بلاک سطح پر قرآنی و دینیات کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ضلعی سطح پر منعقدہ قرآنی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا۔ جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ذیلی ادارے مکاتب اثنا عشریہ شعبۂ مکاتب کے زیرِ اہتمام حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں ضلعی سطح پر قرآن و دینیات کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا؛ ان مقابلوں سے قبل تحصیل اور بلاک سطح پر قرآنی و دینیات کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ضلعی سطح پر منعقدہ قرآنی مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا گیا۔
دنیوی تعلیم کے ساتھ علوم آل محمد (ع) بھی ضروری ہے: مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی
اس موقع پر تقریب میں کشمیر سے تشریف لائے ہوئے حجت الاسلام والمسلمين ڈاکٹر سید کرار جعفری صاحب نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ عالمی شہرت یافتہ قاریٔ قرآن معراج الدین صوفی، کونسلر کرگل ٹاؤن حاجی محمد عباس اور انچارج سیاسی امور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سجاد حسین کرگلی نے بطور مہمانان زی وقار شرکت کی۔
جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام والمسلمين شیخ ناظر مہدی محمدی نے اس تقریب کی صدارت کی، جبکہ جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمين شیخ غلام علی مفیدی، مرکزی امام الجمعہ و جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمين شیخ ابراہیم خلیلی، جمعیتِ العلماء کے ممبران حجت الاسلام والمسلمين شیخ علی نقی مبغلی، حجت الاسلام والمسلمين شیخ عبداللہ منوری، دیگر معزز علمائے کرام، مکاتب اثنا عشریہ کے اساتذہ و مسئولین اور جمعیت العلماء کے دیگر شعبۂ جات کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دنیوی تعلیم کے ساتھ علوم آل محمد (ع) بھی ضروری ہے: مولانا شیخ ناظر مہدی محمدی
ان مقابلوں میں حجت الاسلام والمسلمين ڈاکٹر سید کرار جعفری، قاریٔ قرآن معراج الدین صوفی اور شعبۂ مکاتبِ اثنا عشریہ کرگل کے مسؤولین حجت الاسلام والمسلمين شیخ احمد ارمان اور حجت الاسلام والمسلمين شیخ موسی علی عرفانی نے بطور جج اپنے فرائض انجام دیئے۔
ان مقابلوں میں ضلع کرگل کی مختلف تحصیل اور بلاک میں مکاتبِ اثنا عشریہ کرگل کے زیرِ انتظام کام کرنے والے 120 سے زائد مکاتب کے 257 طلبہ و طالبات نے تحصیل اور بلاک سطح پر حصہ لینے کے بعد آخر میں 38 طلبہ و طالبات ضلعی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے کامیاب قرار دیئے گئے۔












