4

غاصب صیہونی اپوزیشن رہنما کا اعتراف: اسرائیل تاریخ کی بدترین تنہائی کا شکار ہے

  • News cod : 62682
  • 21 اکتبر 2025 - 20:21
غاصب صیہونی اپوزیشن رہنما کا اعتراف: اسرائیل تاریخ کی بدترین تنہائی کا شکار ہے
غاصب اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کو اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک سیاسی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

غاصب اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائیر لاپیڈ نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل اپنی تاریخ کے سب سے خطرناک سیاسی بحران سے دوچار ہے۔

لبنانی نیوز چینل المیادین کے مطابق، لاپیڈ نے کہا کہ عالمی سطح پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اب تک 142 ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ناروے کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنا سرمایہ واپس لے رہا ہے، جبکہ کئی بین الاقوامی کمپنیاں اسرائیلی منصوبوں سے اپنا تعاون ختم کر رہی ہیں۔

لاپیڈ کے مطابق، یورپی منڈیوں میں غاصب اسرائیلی مصنوعات کی فروخت رک گئی ہے اور یہ مصنوعات خاموشی سے دکانوں کی شیلفوں سے ہٹائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت کے کئی اعلیٰ عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں، جو اس بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62682