3

آمریکا کا بحرالکاہل میں منشیات کے بہانے نئی فوجی کارروائی کا دعویٰ

  • News cod : 62696
  • 23 اکتبر 2025 - 12:49
آمریکا کا بحرالکاہل میں منشیات کے بہانے نئی فوجی کارروائی کا دعویٰ
آمریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرالکاہل کے مشرقی حصے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کے خلاف تباہ کن کارروائی کی ہے

وزیرِ دفاع پیت ہگسٹ نے بدھ کی شب ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے گزشتہ روز بحرالکاہل کے مشرقی علاقے میں ایک ایسی کشتی کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر ایک دہشت گرد تنظیم کی ملکیت تھی اور منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم تھی۔

ان کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی سمندری حدود میں کی گئی جس میں اس گروہ کے دو ارکان ہلاک ہوئے، تاہم کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

امریکی وزیر دفاع نے اس حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے دہشت گرد جو زہر ہمارے ساحلوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، انہیں خطے میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے سمگلرز اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور یہ گروہ ہماری سرحدوں کے خلاف اسی طرح کی جنگ چھیڑ چکے ہیں، جیسی القاعدہ نے پہلے ہمارے خلاف کی تھی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62696