اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 56واں سالانہ مرکزی کنونشن 24، 25 اور 26 نومبر کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں نہایت شاندار اور باوقار انداز میں منعقد ہوا؛ کنونشن کے آخری دن کو خصوصی طور پر یومِ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے منسوب کیا گیا، جس میں دخترِ امیرالمؤمنینؑ کی سیرت، شجاعت، علم اور مزاحمت کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔
اے ایس او کا 56 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر؛ برادر زین العابدین جعفری نئے صدر منتخب
ملک بھر کے ڈویژنز اور اضلاع سے آئے تنظیمی ذمہ داران، سابق مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے اس مرکزی اجتماع میں پرجوش شرکت کی۔تین روزہ کنونشن کے دوران مختلف تنظیمی، علمی اور فکری پروگرامز منعقد کیے گئے جن میں درج ذیل نمایاں پروگرام شامل تھے:
تنظیمی کارکردگی رپورٹس نوجوانوں کی فکری رہنمائی اور قابلیت کے فروغ کے لیے تعلیمی کانفرنس
سابق مرکزی صدور کے ساتھ خصوصی نشست بزمِ دوستان
شہیدِ مقاومت کانفرنس، جس میں مزاحمتی فکر اور اتحادِ امت کے عنوانات پر خطابات ہوئے
موجودہ مرکزی صدر کا الوداعی خطاب
تنظیمی خدمات پر حسنِ کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم
نئے مرکزی صدر کے انتخاب کا اعلان اور تقریبِ حلفِ وفاداری
اے ایس او کا 56 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر؛ برادر زین العابدین جعفری نئے صدر منتخب
اختتامی اجلاس کے دوران تنظیم کے نئے مرکزی صدر کے طور پر برادر زینُ العابدین جعفری کے نام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
شرکاء نے پرجوش نعروں اور مکمل اعتماد کے اظہار کے ساتھ نئی قیادت کا خیر مقدم کیا اور مشنِ اصغریہ کی جدوجہد کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اے ایس او کا 56 واں سالانہ مرکزی کنونشن اختتام پذیر؛ برادر زین العابدین جعفری نئے صدر منتخب
مقررین نے اپنے خطابات میں اس امر پر زور دیا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ ہر دور میں ظلم و جبر کے سامنے استقامت، حق گوئی، شعورِ ولایت اور اتحادِ امت کی زندہ مثال ہے، لہٰذا نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زینبی کردار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے علم و آگاہی اور خدمتِ دین کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں












