1

امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے اسرائیل کے حق میں متنازعہ قرارداد؛ مسجدالاقصی پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کا منصوبہ

  • News cod : 62785
  • 31 اکتبر 2025 - 20:43
امریکی اراکین کانگریس کی جانب سے اسرائیل کے حق میں متنازعہ قرارداد؛ مسجدالاقصی پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کا منصوبہ
دو امریکی قانون سازوں نے ایک متنازعہ قرارداد پیش کی ہے جس کا مقصد مسجدالاقصی پر اسرائیلی قبضے کو باضابطہ طور پر تسلیم کرانا ہے

دو امریکی قانون سازوں نے ایک متنازعہ قرارداد پیش کی ہے جس کا مقصد مسجدالاقصی پر اسرائیلی قبضے کو باضابطہ طور پر تسلیم کرانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی ایوانِ نمائندگان کے اراکین کلاؤڈیا ٹینی اور کِلی ہیگنز نے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل کی یک طرفہ حکمرانی کو تسلیم کرے اور یہودیوں کے لیے اس مقدس مقام پر مکمل رسائی اور عبادت کے حق کو منظور کرے۔

تجزیہ کاروں نے اس اقدام کو ایک انتہائی خطرناک سیاسی اقدام قرار دیا ہے جو صہیونی انتہا پسندوں کے اس پرانے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت مسجد الاقصی کو زمانی اور مکانی طور پر تقسیم کر کے اس پر مکمل اسرائیلی کنٹرول قائم کیا جانا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور حماس سمیت مختلف مزاحمتی تنظیموں نے اس پیش رفت کو قدس اور مسجد الاقصی کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اس پالیسی سے اسرائیلی جارحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

یاد رہے کہ 1967 میں قدس کے قبضے کے بعد اردن اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق صرف مسلمانوں کو مسجد الاقصی میں عبادت کی اجازت ہے، جب کہ غیر مسلم صرف زیارت کر سکتے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند گروہ اس معاہدے کی بارہا خلاف ورزی کرتے آئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کے یک طرفہ تسلط کی حمایت کی تو اس کے نتیجے میں نہ صرف قدس میں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن جائے گی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=62785