ہیکرز نے ان معلومات کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ ان میں مایا کمپنی کی طرف سے البیٹ سسٹمز اور رافیل جیسی کمپنیوں کے تعاون سے بنائے جانے والے مختلف حملہ آور اور دفاعی نظاموں اور آلات کی تیاری کے مراحل کے نقشے اور دستاویزات شامل ہیں۔
اس ہیکر گروپ نے کچھ عرصہ قبل مایا کمپنی پر ایک انتہائی اہم سائبر کارروائی کی خبر دی تھی۔ اس کے بعد جاری کی گئی ویڈیوز میں گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اسرائیل کے جدید لیزر دفاعی نظام، جو آئرن بیم کے نام سے مشہور ہے، اور دیگر قابل ذکر اسرائیلی ہتھیاروں کی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل ہو چکی ہے
ہیکر گروپ کی ویڈیوز میں صیہونی فوج کے جدید فوجی مصنوعات کی تصاویر اور معلومات شامل تھیں، جن میں:
اسکائی لارک (Skylark) جاسوس ڈرون
اسپائیڈر (SPYDER) فضائی دفاعی نظام
آئس بریکر (Ice Breaker) سٹیلتھ کروز میزائل
جیسے جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ آلات شامل تھے۔












