1

ایران پر صہیونی جارحیت، حکومت ٹرمپ کے بیان کو عالمی فورمز پر اٹھائے، امام جمعہ تہران

  • News cod : 63024
  • 14 نوامبر 2025 - 22:49
ایران پر صہیونی جارحیت، حکومت ٹرمپ کے بیان کو عالمی فورمز پر اٹھائے، امام جمعہ تہران
امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد حکومت کو چاہئے کہ عالمی فورمز پر امریکہ کے خلاف قانونی کاروائی کرے

تہران کے امام جمعہ آیت اللہ خاتمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلے عام ایران پر اسرائیلی حملے میں خود بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اس بیان کے بعد وزارت خارجہ کو چاہئے کہ اس معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھائے اور امریکی صدر کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے اعتراف سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وہ اسرائیلی حملے میں اہم کردار کے طور پر شریک تھے، اور اس کے پیشِ نظر ایران کی وزارتِ خارجہ کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی اداروں میں قانونی شکایت درج کرے۔

امام جمعہ نے ایران کے 7ویں پانچ سالہ سماجی، اقتصادی اور ثقافتی ترقیاتی منصوبے کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ صدر پزشکیان کی موجودہ حکومت کو چاہیے کہ رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق اس منصوبے کے مقاصد کو عملی جامہ پہنائے۔

قبل ازیں، ایرانی وزارت خارجہ نے بھی امریکی حکومت کے اسرائیل کے جون کے حملے میں براہ راست کردار پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی اس غیر قانونی جارحیت میں شراکت کا واضح ثبوت ہیں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63024