مجلس کا آغاز زیارتِ آلِ یٰس کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تقویٰ برادران نے پرسوز مرثیہ پیش کیا۔ بعد ازاں گلشیر علی مہدوی نے منقبت بارگاہِ اہلبیتؑ میں ہدیہ کی۔
اسی سلسلے میں سید حسنین کاظمی نے حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی شان میں نہایت مؤثر اور دلنشین کلام پیش کیا، جس نے فضا کو عقیدت و احترام سے معمور کر دیا۔
بعد ازاں مجلسِ عزاء سے مدرسہ کے مدیر، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حسن رضا نقوی نے خطاب فرمایا اور فضائل و مصائبِ حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا بیان کرتے ہوئے سامعین کے قلوب کو نورِ محبت و غمِ اہلبیتؑ سے بھر دیا۔یہ پروگرام بزمِ صبر و وفا کے زیرِ انتظام نہایت شاندار اور معنوی ماحول میں منعقد ہوا، جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔












