پولارڈ نے اسرائیل آرمی ریڈیو سے گفتگو میں بتایا: 2015 میں امریکی جیل سے رہائی کے بعد 2020 میں اسرائیل میں میرے داخلے تک کے عرصے میں، میں امریکہ میں مقیم تھا، اس دوران ایک شخص جس نے خود کو اسرائیلی حکومت کے سرکاری نمائندے کے طور پر متعارف کروایا اور مجھ سے ملاقات کی اور مجھے جاسوسی کے کیس کو مکمل طور پر بند کرنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے خودکشی کرنے کا مشورہ دیا۔
خودکشی کے بدلے میں، اس نے وعدہ کیا کہ میری لاش کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا، ایک شاندار جنازہ ادا کیا جائے گا اور مجھے ماؤنٹ ہرزل فوجی قبرستان میں دفن کیا جائے گا جو کہ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی ہیروز اور فوجیوں کا مرکزی قبرستان ہے۔












