5

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پوپ کو حضرت عیسیٰؑ کی ولادت اور نئے عیسوی سال کی مبارک باد

  • News cod : 63565
  • 26 دسامبر 2025 - 9:25
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پوپ کو حضرت عیسیٰؑ کی ولادت اور نئے عیسوی سال کی مبارک باد
ایرانی صدر پزشکیان نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کے نام پیغام میں امن، عدل اور عالمی انصاف پر زور دیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کیتھولک کلیسا کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم کو ایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں حضرت عیسیٰؑ کی ان روحانی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدار ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔

ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں عالمی طاقتوں کی بے لگام قوت دنیا کو کشمکش اور تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے لہذا انسانی مسائل کے حل کے لیے دانائی، سنجیدہ غور و فکر اور عالمی رہنماؤں و اہل فکر کی ذمہ دارانہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ ایسی کوششیں مظلوم اقوام کے لیے امن، تحفظ اور آزادی کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔

پیغام کے اختتام پر صدر پزشکیان نے پوپ لیو چہاردہم کی صحت و سلامتی، حضرت عیسیٰؑ کے پیروکاروں کی خوشحالی اور دنیا بھر میں پائیدار امن و استحکام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63565