کیوبن میڈیا ذرائع نے ایک صدارتی فرمان شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے برادر ملک وینزویلا کے خلاف کیے گئے مجرمانہ حملے کے دوران کیوبا کے 32 شہری اپنے مشن کی انجام دہی کے دوران لڑتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ اس المناک واقعے کی یاد میں کیوبا میں دو روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں جب امریکی افواج نے ہفتے کے روز وینزویلا پر دھاوا بول کر صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لیا۔
کیوبا کے شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت نے اس آپریشن کے دوران ہونے والی مزاحمت کی شدت کو واضح کر دیا
وینزویلا پر امریکی جارحیت کے دوران کیوبا کے 32 اہلکار جان بحق، دو روزہ سوگ کا اعلان
کیوبا کی حکومت نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے کیے گئے امریکی فوجی آپریشن کے دوران کیوبا کے 32 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63645










