1

انقلاب اسلامی کے ثمرات اور ملک کی سیکورٹی ریڈ لائن ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب

  • News cod : 63666
  • 10 ژانویه 2026 - 0:45
انقلاب اسلامی کے ثمرات اور ملک کی سیکورٹی ریڈ لائن ہیں، سپاہ پاسداران انقلاب
سپاہ پاسداران انقلاب نے تخریب کاری کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انقلاب اسلامی کے ثمرات کی حفاظت اور ملکی سیکورٹی کو ہر حال میں یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری پرامن مظاہروں کو شرپسند عناصر کی جانب سے غلط رخ پر لے جانے کی کوششوں پر سپاہ پاسداران انقلاب نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شرپسندوں اور تخریب کاروں کی منفی سرگرمیوں کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ انٹیلیجنس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انقلاب اسلامی کے ثمرات اور ملکی سیکورٹی کو ریڈ لائن قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے روایتی جنگ میں شکست کے بعد اپنی توجہ ملک کے اندر فسادات اور آشوب برپا کرنے پر مرکوز کی ہے۔ اس سلسلے میں بیرونی ایجنسیوں کی نگرانی میں دہشت گردوں کو میدان میں لاکر کئی مرحلوں پر مشتمل منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

بیان انتباہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں۔ دہشت گرد حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی ذمہ داری منصوبہ سازوں پر عائد ہوتی ہے اور ایرانی عوام کو ان عناصر سے بدلہ لینے کا پورا حق ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63666

ٹیگز