محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ، سینکڑوں مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کے مہتمم، اور ہزاروں یتیموں کے لیے سایۂ شفقت بننے والی عظیم شخصیت، اسم با مسمّیٰ حجۃالاسلام شیخ غلام حسین مقدس اس دارِ فانی سے رحلت فرما گئے۔
مرحوم کی پوری زندگی دینِ محمدی کی بے لوث خدمت، علم و عمل کے فروغ، اور محروم و مستحق طبقات کی کفالت کے لیے وقف رہی۔
اس موقع پر ہم مرحوم کے تمام پسماندگان، بالخصوص حجۃالاسلام شیخ محمد جواد مقدس، محمدیہ ٹرسٹ کے مخلص اراکین، اساتذۂ کرام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
بارگاہِ ایزدی میں دعا ہے کہ خداوندِ متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی گراں قدر خدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔










