2

قم میں شیخ غلام حسین مقدس کے لئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی

  • News cod : 63725
  • 14 فوریه 2026 - 16:13
قم میں شیخ غلام حسین مقدس کے لئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی
محمدیہ ٹرسٹ مھدی اباد و سلسبیل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی مجلس سے آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ غلام حسین مقدس نے دین اسلام اور مکتب تشیع کی خدمت کے لیے مجاہدانہ زندگی گزاری۔

حسینیہ بلتستانیہ قم میں محمدیہ ٹرسٹ پاکستان کے سرپرست مرحوم شیخ غلام حسین مقدس کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا، جس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء، طلباء اور زائرین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محمدیہ ٹرسٹ مھدی اباد و سلسبیل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والی مجلس سے آیت اللہ شیخ محمد باقر مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ غلام حسین مقدس نے دین اسلام اور مکتب تشیع کی خدمت کے لیے مجاہدانہ زندگی گزاری۔
انہوں نے کہا کہ شیخ غلام حسین مقدس نے تعلیمات اہل بیت ع کی ترویج کے لیے مختلف علاقوں میں دینی مدارس، دینیات سینٹرز، یتیم خانے اور فلاحی مراکز قائم کیے اور ہزاروں افراد کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63725

ٹیگز