جامع مسجد خدیجہ الکبریٰ (س) اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی المناک شہادتوں کے خلاف قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے حکم پر پورے پاکستان کی طرح شیعہ علماء کونسل (کراچی ڈویژن) ضلع وسطی کی جانب سے جامع مسجد و امام بارگاہ جعفریہ 5-ڈی نیو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دہشترگردوں اور ملک دشمن قوتوں سے اظہار برائت کیا، شرکاء احتجاج نے اسلام و ملک دشمن دہشتگردوں فتنہ خوارج کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے قاتلوں اور انکے سہولتکاروں سمیت تکفیری عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں صوبائی رہنماء علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ: دہشت گردانہ حملے ملت جعفریہ کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے فتنہ الخوارج اور تکفیر دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا۔
شرکاء احتجاج سے خطاب میں کراچی ڈویژن کے صدر مولانا شیخ سجاد حاتمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ (س) اسلام آباد میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں سمیت دیگر سفاک دہشتگردوں کے خلاف فلفور چارہ جوئی کی جائے، اس موقع پہ کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ حکومت سندھ صوبے بھر کی مساجد، امام بارگاہوں سمیت مدارس کی سکیورٹی کے فول پروس انتظامات کرے۔
شیعہ علماء کونسل (کراچی ڈویژن) ضلع وسطی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستنا محترم سید حسنین مہدی رضوی، سابق سیکریٹری اطلاعات محترم علی نقوی، ضلع غربی کے ایڈیشنل سیکریٹری محترم مصطفیٰ موسوی، مولانا انصار حسین، مولانا طالب موسوی، مسجد و امام بارگاہ جعفریہ کی انتظامیہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
حکومت مسجد خدیجۃالکبریٰ (س) میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فلفور کاروائی کرتے ہوئے حقائد منظر عام پہ لائے۔ علامہ سجاد حاتمی
دہشت گردانہ حملے ملت جعفریہ کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، پاکستانی قوم اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی سازشوں کو ناکام کردیا۔ علامہ سید کامران حیدر عابدی
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63731












