1

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت صرف ایک قوم نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا سانحہ ہے، سید صفی حیدر

  • News cod : 63823
  • 03 مارس 2026 - 0:16
آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی شہادت صرف ایک قوم نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا سانحہ ہے، سید صفی حیدر
ظلم و ستم کے خلاف بیدار ملت سے یکجہتی اور قرآن خوانی و مجالسِ یاد میں شرکت کی اپیل۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ‌ ای کی شہادت پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیہ راجعون

صدی کی عالم تشیع کی عظیم شخصیت و قارومحافظ تشیع رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ ای رحمۃ اللہ علیہ یزید وقت کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔ہم اس سایہ سے محروم ہو گئے جو باپ کی طرح اس ملت کی سرپرستی کر رہا تھا ۔ظلم کے ہاتھوں ملت کا رہنما مارا گیا۔مقام معظم رہبری آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی خامنہ آی رضوان اللہ تعالیٰ اپنے جد حسینؑ مظلوم کی سیرت پر چلتے ہوئے نبرد آزما رہے اور اسی طرح اپنے دل کے ٹکڑوں کے ساتھ ساتھ اپنی جان بھی راہ خدا میں قربان کر دی۔

یہ خون نا حق اپنا اثر ضرور دکھائے گا ۔ظالم اپنے ناپاک منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوگا ،حریت اور جذبہ حسینیت جب تک زندہ ہے استعمار چین کی نیند نہ سو سکے گا۔نظام مر جعیت و نظام ولایت فقیہ نظام الہی ہے۔جسے دنیا کا کوئی بھی فرعون ختم نہیں کر سکتا۔ عظیم شخصیات کا فقدان ہمارے لیے شدید صدمے کا باعث ہے مگر حکومت الٰہی کا اصل ذمہ دار پردۂ غیب میں موجود ہے جو ہماراولی اور سرپرست ہےاور ہمیں کبھی لا وارث نہیں چھوڑتا۔شہادت ہماری میراث ہے قربانی ہماری تاریخ۔ایسے عظیم صدمات سے شکستہ دلی کے ساتھ ساتھ احساس ذمہ داری بڑھ جاتا ہے۔

ملت شجاع ایران ،عالم تشیع، عالم اسلام ،مظلومین جہان بلکہ پورےعالم انسانیت کے ساتھ زمانے کےولیؑ کی خدمت میں تعجیل ظہور کی دعا کے ساتھ ساتھ تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

اپنی بیدار اور غیور ملت سے گذارش ہے کہ اس ظلم کے خلاف اواز اٹھائیں۔گھروں پر سیاہ پرچم لگائیں ،رہبر شہید کی یاد میں مجالس عزا اور علومکان و درجات کے لئے زیادہ سے زیادہ قرآن خوانی اور ایصال ثواب کرتے رہیں۔

سوگوار

سید صفی حیدر

(سکریٹری تنظیم المکاتب)

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63823

ٹیگز