ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے ہسپتالوں اور اسکولوں پر حملہ کیا ہے۔ ہسپتالوں پر حملہ زندگی پر حملہ اور اسکول پر حملہ کسی قوم کے مستقبل پر حملہ ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ مریضوں اور بچوں کو نشانہ بنانا تمام انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے کہ اس واقعے کی بھرپور مذمت کرے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران ان جنایتوں کے مقابلے میں نہ خاموشی اختیار کرے گا اور نہ دشمن کے سامنے سرتسلیم خم کرے گا۔












