بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے منگل کو جاری کردہ پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بہادر اور سرفراز قوم اپنی تاریخ اور تہذیب کے سفر کے ایک نہایت حساس مرحلے سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی فضائیہ اسلامی وقار، وطنِ عزیز اور باعزت قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرے گی۔
جنرل موسوی نے عوام سے اتحاد قائم رکھنے، صبر و تحمل کے مظاہرہ کرنے اور اسلامی انقلاب کے مقاصد کے تحفظ کے لیے عملی طور پر میدان میں موجود رہنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج نے ہفتے کی صبح ملک پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اہداف اور خطے میں امریکی اڈوں پر شدید فضائی حملے شروع کیے ہیں۔












