5

آیت سید مجتبی حسینی خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے تیسرے رہبر منتخب

  • News cod : 63879
  • 09 مارس 2026 - 2:09
آیت سید مجتبی حسینی خامنہ ای اسلامی جمہوریہ ایران کے تیسرے رہبر منتخب
شب ضربت امیرالمومنین علیہ السلام کے حساس اور تاریخی موقع پر مجلسِ خبرگانِ رہبری نے اسلامی انقلاب کے نئے رہبر کا اعلان کر دیا

شب ضربت امیرالمومنین علیہ السلام کے حساس اور تاریخی موقع پر مجلسِ خبرگانِ رہبری نے اسلامی انقلاب کے نئے رہبر کا اعلان کر دیا

بسم الله الرحمٰن الرحیم

اے ملتِ شریف اور آزادۂ ایرانِ اسلامی! آپ پر خداوند تعالیٰ کی سلامتی اور رحمت نازل ہو۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری، عظیم الشان قائد آیت الله العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہوئے، نیز دیگر معزز شہداء—خصوصاً مسلح افواج کے عالی مقام اور جان نثار کمانڈروں اور ضلع میناب کے مدرسۂ شجرۂ طیّبہ کی طالبات کی شہادت پر ملتِ ایران سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ مجلس امریکہ کی مجرمانہ جارحیت اور خبیث صیہونی حکومت کی وحشیانہ یلغار کی شدید مذمت بھی کرتی ہے۔

یہ مجلس عوام کو مطلع کرتی ہے کہ جیسے ہی انقلابِ اسلامی کے دانا و فرزانہ رہبر کی شہادت اور ان کے عروجِ ملکوتی کی خبر عام ہوئی، اسی لمحے—انتہائی جنگی حالات، دشمنوں کی جانب سے اس عوامی ادارے کو براہِ راست دھمکیوں اور مجلسِ خبرگان کے سیکریٹریٹ کے دفاتر پر بمباری کے باوجود، جس کے نتیجے میں اس ادارے کے چند کارکنان اور حفاظتی عملے کے افراد شہید ہو گئے—مجلس نے نظامِ اسلامی کے نئے رہبر کے انتخاب اور اعلان کے عمل میں ذرّہ بھر تاخیر نہ کی۔

آئینِ اساسی اور مجلس کے داخلی ضوابط میں درج ذمہ داریوں کے مطابق فوراً ضروری انتظامات اور تدابیر اختیار کی گئیں تاکہ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر کے نئے رہبر کا تعین کیا جا سکے۔ اسی مقصد کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں موجود معزز اراکینِ مجلس کو جمع کرنے کی منصوبہ بندی اور ضروری ہم آہنگی عمل میں لائی گئی، تاکہ آئینِ اساسی کے اصل ۱۱۱ میں عارضی قیادت کے لیے پیش بینی کے باوجود، ملک کسی بھی لمحے قیادت کے خلا کا شکار نہ ہو۔

مجلسِ خبرگانِ رہبری عصرِ غیبتِ حضرت ولیِ عصر (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) میں ولایتِ فقیہ کے بلند مقام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام میں قیادت کی غیر معمولی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے، انقلاب کے دونوں پیشواؤں کی عزت، استقلال اور اقتدار پر مبنی ۴۷ سالہ حکیمانہ قیادت کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان الٰہی اور عوامی رہنماؤں کی یاد کو گرامی رکھتے ہوئے مجلس اعلان کرتی ہے کہ تفصیلی اور ہمہ جہت غور و خوض کے بعد، اور آئینِ کے اصل ۱۰۸ سے استفادہ کرتے ہوئے، اپنی شرعی ذمہ داری اور خداوند متعال کے حضور جواب دہی کے احساس کے تحت آج کے غیر معمولی اجلاس میں آیت سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو معزز اراکینِ مجلسِ خبرگان کے قاطع اکثریتی ووٹ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب اور متعارف کرایا جاتا ہے۔

آخر میں مجلس، آئینِ کے اصل ۱۱۱ کے تحت قائم عبوری شورا کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ایران کی معزز ملت—خصوصاً حوزہ اور جامعات کے اہلِ علم و دانش—کو دعوت دیتی ہے کہ وہ نئے رہبر کے ساتھ بیعت کریں اور محورِ ولایت کے گرد قومی وحدت اور یکجہتی کو برقرار رکھیں۔ نیز بارگاہِ ربوبی میں دعا گو ہے کہ اس ملک اور اس کی عظیم ملت پر خداوندِ متعال کی رحمتیں اور عنایات ہمیشہ جاری و ساری رہیں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=63879

ٹیگز